Urdu

اسٹم کور  (Stemcor)  کا تعارف

Stemcor دنیا کا سب سے بڑا اسٹیل کا خودمختار تاجر ہے۔

ایک تجارتی درمیانی کڑی اور مصنوعات کی قدر و قیمت بڑھانے والے فراہم کنندۂ خدمت کی حیثیت سے کام کرتے ہو‏ئے ہم اسٹیل کی صنعت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ہماری ایک سرے سے دوسرے سرے تک پھیلی ہو‏ئی جملہ خدمات اسٹیل کی فراہمی کے سلسلے کے ہر مرحلے کا احاطہ کرتی ہیں اور  یہ پانچ بنیادی مہارتوں پر مشتمل ہیں: مالیات، خام مال، اسٹیل کی تجارت، تقسیم کاری اور اسٹاک کی حفاظت۔ ہماری مہارت کی وسعت ایسے مربوط سلسلۂ فراہمی کے طریقوں کی پیشکش میں ہماری مدد کرتی ہے جو ہماری پیش کی گئی اسٹیل کے تیار کنندگان اور خرید داروں کو  مسابقتی برتری دیتی ہے۔

اسٹیل کے تیار کنندگان کے لیے: Stemcor غیر ملکی بازاروں میں خریداروں کے کاروبار کو یقینی بنانے کے لیے کفایتی بازار یابی، مال برداری اور مالیاتی خدمات فراہم کرتی ہے ۔

اسٹیل کے خرید داروں کے لیے: Stemcor مالیاتی امداد کے ساتھ ایک معتبر اور لچکدار  وسائل و رابطے کا ذریعہ فراہم کرتی ہے۔

6 بلین پاؤنڈ  (2008)کی سالانہ فروخت کے ساتھ  Stemcorتقریباً20  ملین ٹن اسٹیل اور اسٹیل بنانے کے خام مال کی تجارت کرتی ہے اور پوری دنیا کے 40 ممالک میں 80 دفاتر کے پھیلے ہوئے نظام میں 1,400 افراد اس کے ملازم ہیں۔

Stemcor لندن میں1951میں قائم ہو‏ئی تھی اور یہ ایک نجی ملکیت والی کمپنی ہے۔ ہم کسی اسٹیل تیار کنندہ کی ملکیت میں نہیں ہیں اور نہ ہی ہم کسی اسٹیل تیار کنندہ کے مالک ہیں۔ اسٹیل تیارکنندگان سے ہماری خودمختاری یہ یقینی بناتی ہے کہ ہم معیار، تخصیصات، مالیاتی شرائط اور طریقۂ فراہمی کے اعتبار سے خریداروں کی صحیح ضروریات کے مطابق معروضی رویہ رکھتے ہیں۔ کمپنی کے بیشتر حصص اوپن ہیمر خاندان  (Oppenheimer family)کی ملکیت میں ہیں جن کی بورڈ میں نمائندگی رالف اوپن ہیمر  [Ralph Oppenheimer]  (ایگزیکیٹو چیئرمین) اور فلپ ایڈمنڈز [Philip Edmonds] (ڈپٹی چیئرمین) کرتے ہیں، جب کہ بقیہ حصص کے مالک دیگر ڈائرکٹرز اور ملازمین ہیں۔

 

معدنی منبع سے کارخانے تک

Stemcor کی خدمات اسٹیل کے پورے سلسلۂ فراہمی کا احاطہ کرتی ہیں۔ ہم خود اپنی لوہے کی کچی دھات کی کان کنی کرتے ہیں اور اسٹیل تیار کنندگان کو فراہم کرتے ہیں۔ ہم خام مال کی خرید و فروخت اور اس کی تقسیم کا کام کرتے ہیں - مثلاً بجھا ہوا کوئلہ، بھٹّی سے نکلا ہوا کچا لوہا اور کترن - جو اسٹیل بنانے کے عمل میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ ہم فولاد سازی کے آلات اور ملوں کے لیے عملی سرمائے کی ضروریات کی مالی کفالت کر تے ہیں اور کاروباری منصوبہ بندی اور پروجیکٹ کے انتظامی امور سے متعلق مشاورت فراہم کرتے ہیں۔ ہم اسٹیل کی خرید و فروخت کرتے ہیں اور قیمت کے خطرے کی دیکھ بھال (تلافی نقصان) کی خدمت فراہم کرتے ہیں۔ ہم اسٹیل کی مصنوعات کی نقل و حمل جہاز سے کرتے ہیں، بریک بلک (اسٹیل کی مختلف مصنوعات کو الگ الگ کارگو میں)، تھوک اسٹاکسٹ کے طور پر کام کرتے ہیں اور اندرون ملک تقسیم کاری کا انتظام کرتے ہیں۔ ہم ذخیرہ کاری (اسٹاک ہولڈنگ) اور صنعتی پیداواری اعمال اور حتمی استفادہ کنندہ کے احاطے تک اسٹیل کی مصنوعات کو پہنچانے کا کام انجام دیتے ہیں۔

اپنے قریب ترین Stemcor  دفتر کی تلاش کے لیے براہ کرم اس لنک پر ضرب لگائیں۔